پٹرولنگ پولیس اڈا واہگی ،، کے جوان سرکاری گاڑی میں پیرمحل شہر کے اندر نجی کاموں میں مصروف شاہراہیں ڈاکوؤں کے حوالے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 16:55

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جون 2016ء ) پٹرولنگ پولیس اڈا واہگی ،، کے جوان سرکاری گاڑی میں پیرمحل شہر کے اندر نجی کاموں میں مصروف شاہراہیں ڈاکوؤں کے حوالے ،،، لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہیں اور پٹرول خرچ کرنے والا عملہ ،،موٹرسائیکل سواروں کے لیے دردسر بن گیا ، تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پولیس اڈا واہگی جس کا کام شاہراؤں پر موثر گشت کرکے جرائم پیشہ افراد کاقلع قمع کرناہوتاہے مگر پٹرولنگ پولیس اڈا واہگی میں تعینات عملہ وانچارج سارا دن سرکاری گاڑی میں سوار پیرمحل شہر کے اندر اپنی نجی مصروفیات میں مگن رہے ہیں جبکہ پیرمحل بھسی روڈ غیر محفوظ ہونے کے باعث آئے روز روڈ پر ڈکیتی کی سرعام وارداتیں ہورہی ہے ، اپنی کاروائی پوری کرنے کے لیے پٹرولنگ پولیس کے جوان ریلوے پھاٹک پیرمحل چونگی پر ناکہ لگاکر دیہاتوں سے شہر آنے جانے والے موٹرسائیکل سواروں کور وک کر تلاشی کے بہانے ایک دوموٹرسائیکل تھانہ میں بند کرکے اپنی فرضی کاروائی ڈال کر سب اچھا کی رپورٹ افسران کو پیش کیے ہوئے ہیں جبکہ بھسی روڈ پر سارادن جرائم پیشہ افرا د کی لوٹ پٹرولنگ پولیس واہگی اڈا میں تعینات عملہ وچوکی انچارج کی نااہلی غفلت کا واضح ثبوت ہے مکینوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولنگ پولیس واہگی اڈا میں تعینات تمام عملہ انچار ج کو تبدیل کرتے ہوئے ذمہ دار ان عملہ کوتعینات کرکے جرائم پیشہ افراد کا سدباب کیاجائے اور دیہاتوں سے کام کاج کے لیے آنے جانے والے موٹرسائیکل سواروں کی تلاشی کے بہانے پٹرولنگ پولیس کی فرضی کاروائی کو روکاجائے عرفان نامی ملازم کا کہنا ہے اگر کسی کو شکایت ہے تو ایس ایچ او تھانہ پیرمحل سے رابطہ کر ے