پاک سرزمین پر استحصالی ٹولے کی نسل درنسل اجارہ داری کو ختم کرکے عوام کے حقیقی نمائندوں کی حکومت ہمارا مشن ہے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 16:55

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جون 2016ء ) پاک سرزمین پر استحصالی ٹولے کی نسل درنسل اجارہ داری کو ختم کرکے عوام کے حقیقی نمائندوں کی حکومت ہمارا مشن ہے بے حس حکمرانوں سے خیر کی توقع نہیں ہے پاک سرزمین کو نااہل قیادت سے بچانے کے لیے عوام کے حقیقی نمائندوں کو آگے آنا ہوگا ان خیالا ت کا اظہار چوہدری ندیم آرائیں ڈسٹرکٹ آرگنائز ز نے ہمراہ عبدالغفار آرائیں تحصیل آرگنائزر پاک سرزمین پارٹی رہائش گاہ پر جنرل راحیل شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا حکمرانوں نے قوم کے نا م پر قرضے لے کر بیرون ملک اپنے آف شور اکاؤنٹس میں رکھے۔

حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسیوں او رکرپشن کی وجہ سے پاکستان پتھر کے زمانے کا ملک بن چکا ہے جہاں نہ بجلی ہے نہ پانی ، نہ تعلیم و صحت کی سہولیات ، نہ امن وامان نہ عدل وانصاف ۔

(جاری ہے)

ناقص خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار ہوتا جارہا ہے ۔ کرپشن نے پورے نظام کو مفلوج کر دیاہے اس لیے اب پاکستان اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ۔

حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے کہ ملک کے بچے تعلیم اور صحت جیسی سہولتوں سے محروم ہیں اور حکمران خود ملک سے باہر پیسہ منتقل کر رہے ہیں ۔ 20 کروڑ عوام کے روشن مستقبل کے لیے کرپٹ حکمرانوں سے نجات ضروری ہے ۔ ملکی اقتدارپر قابض حکمرانوں نے ہمیشہ جائز و ناجائز طریقے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور قومی دولت لوٹ کر بیرونی بنکوں میں جمع کرائی ۔ قوم اب بیدار ہوچکی ہے کسی بھی طرح کی پاک سرزمین پر کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی جمہوری نظام قائم ہوگا تو نہ کوئی بھوکا سوئے گا اور نہ تعلیم ، روزگار، صحت کی سہولیات ، عدل و انصاف سے محروم رہے گا۔ملک میں ترقی و خوشحالی آئے گی ۔ قوم پاک سرزمین پارٹی کا ساتھ دیگی