ڈاکوؤں کا دیہاتیوں اور پولیس سے مقابلہ 2ہلاک 1زخمی 2 فرار

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 16:55

حجرہ شاہ مقیم ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جون 2016ء)ڈاکوؤں کا دیہاتیوں اور پولیس سے مقابلہ 2ہلاک 1زخمی 2 فرار۔ تین ڈاکو ؤں نے PC کنسٹیبل اور اس کے بھائی کو روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل دیہہ اور پولیس پہنچ گئی فائرنگ تبادلے میں ڈاکوؤں کے ساتھی مار گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم کو اطلاع ملی کہ جانب کھرل کلاں تین خطر ناک سنگین مقدمات میں مطلوب ڈکیت اسلحہ آتشیں سے لیس ہو کر راہ گیروں کی لوٹ مار کر رہے ہیں جس پر پولیس نے گاؤں کھرل کلاں کو چاروں اطراف سے گھیر لیا پولیس کی سائرن بجاتی گاڑیوں کو دیکھ پر ڈکیتوں کے اعصاب کمزور پڑ گئے اور بے قابو ہو کر حصار توڑنے کی کوشش میں پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی پولیس کا گھیر ا تنگ ہوتا گیا پولیس نے تمام حفاظتی تدابیر کو اختیار کیا اور تینوں ڈکیت پولیس کی حکمت عملی کی وجہ سے الگ الگ ہو گئے اور فائرنگ کر تے ہوئے ایک دوسرے کے مقابلہ میں آگئے لیکن جب فائرنگ تھم گئی تو پولیس نے سرچ کیا تو ایک ڈکیت جس کی شناخت رحمت علی عرف ٹینڈو کے نام سے شناخت ہو گئی جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جان بحق ہو گیا جس کی نعش کے ساتھ رائفل 7MM معہ 15 گولیاں و زندہ بارود سے بھری گولیوں کا بلڈورئیر اور سپر پاور موٹر سائیکل برآمد ہوگئی جو پولیس نے کارروائی کر کے قبضہ پولیس میں لے لی جبکہ باقی ڈ کیت فائرنگ کرتے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے DSP دیپالپور کی قیادت میں پولیس ٹیم تشکیل د یتے ہوا حکم دیا کہ تمام وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہوئے مفرور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔