سندھ اسمبلی کا اجلاس: ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے ارکان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے

ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا،ارکان اسمبلی کے درمیان ہاتھا پائی پیپلزپارٹی کے رکن شمیم ممتاز کی بجٹ تقریر کے دوران ہوئی،ایم کیوایم کے خواجہ اظہارلڑنے والوں میں بیچ بچاؤ کرواتے رہے،اسپیکر نے اسمبلی کااجلاس جمعہ کی صبح تک کیلئے ملتوی کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 جون 2016 16:29

سندھ اسمبلی کا اجلاس: ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے ارکان آپس میں گتھم ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جون۔2016ء) :سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے ارکان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے،جس سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا،ارکان اسمبلی کے درمیان ہاتھا پائی پیپلزپارٹی کے رکن شمیم ممتاز کی بجٹ تقریر کے دوران ہوئی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن شمیم ممتاز کی بجٹ تقریر کررہے تھے کہ ایم کیوایم کے رکن عبدللہ نے احتجاج شروع کردیا ۔

جس پر شمیم ممتاز نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والے سب سے زیادہ شور مچا رہے ہیں۔جس پر پیپلزپارٹی کے رکن مکیش کمار چاولہ اور ایم کیوایم کے رکن عبدللہ کے درمیان تلخ کلامی ہونے پر ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔تاہم اس موقع ایم کیوایم کے خواجہ اظہارلڑنے والوں میں بیچ بچاؤ کرواتے رہے۔

(جاری ہے)

ارکان اسمبلی میں لڑائی جھگڑے کے بعداسپیکر سندھ اسمبلی نے اجلاس جمعہ کی صبح تک کیلئے ملتوی کردیا ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رکن شمیم ممتاز نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو شیطان کہا گیا۔لندن کا نام لیا تو ایم کیوایم والے بھڑک اٹھے۔اگر دبئی کا بات ہوگی تو ہم لندن کی بات بھی کرینگے۔عظیم فاروقی کو روکنے کیلئے ہمارے مرد ارکان آگے بڑھے۔انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر باہر چلا گیا مگر ایان علی کو اجازت نہیں مل رہی۔شمیم ممتاز نے مزید کہا کہ کشتیوں سے پیسہ باہر بھیجا گیا تو وہ کس کے بستر سے نکلا۔