پنجاب حکو مت نے عوا م دوست بجٹ پیش کر کے لو گو ں کے د ل جیت لیے ہیں،رانا منور غوث

جمعرات 16 جون 2016 15:23

سرگودھا۔16 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکنِ صو با ئی اسمبلی را نا منور غو ث نے کہا ہے کہ پنجاب حکو مت نے عوا م دوست بجٹ پیش کر کے صوبہ بھرکے لوگو ں کے د ل جیت لیے۔ حکو مت نے سر کار ی ملازمین کی تنخوا ہو ں میں اضافہ زراعت کی ترقی کیلئے زرعی پیکج اور دیگر اقدا ما ت کے ذریعے عوا م سے کیے گئے وعدے پو رے کردیئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکو مت نے دستیا ب وسائل کے ساتھ ساتھ بہترین بجٹ پیش کرکے عوا م دوستی کا ثبو ت د یاہے۔ ا نہوں نے کہا کہ حکومت ہر ممکن طریقہ سے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کو شاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نئے ٹیکسوں کی بجا ئے عوا م کو ریلیف دینے کی بھر پور کو شش کی گئی ہے عوا م دوست بجٹ پیش کر نے پر و ز یر اعلی پنجاب محمد شہبا زشر یف اور وز یر خزانہ پنجا ب مبا رکباد کے مستحق ہیں ۔

متعلقہ عنوان :