اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئر مین کا براڈ کاسٹر ڈاکٹر اسلم فرخی کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 16 جون 2016 15:10

کراچی ۔ 16 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون۔2016ء) اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو نے ممتاز محقیق وادیب ، براڈ کاسٹر ڈاکٹر اسلم فرخی کیاا نتقال پر دلی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا شمار ملک کے ممتاز دانشوروں میں ہوتا ہے وہ استاد، شاعر براڈ کاسٹر کی چیثیت سے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ادبی خدمات کو ہمشہ یادرکھا جاتے گا۔

(جاری ہے)

اکاڈمی ادبیات پاکستان کراچی کے ریزیڈنٹ ڈائر یکٹر قادر بخش سومرو نے اکاڈمی کے صوبائی دفتر کراچی میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا اس موقع پر قادر بخش سومرو نے کہا کہ ڈاکٹر اسلم فرخی کے انتقال سے ادبی دنیا میں بہت بڑا خلا پیداہواہے جس کو پر کرنے میں بہت بڑا وقت لگے گا۔مرحوم ڈاکٹر اسلم فرخی کی ادب کے حوالے سے کی گئی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اس موقع پر ادیبوں، شاعروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :