وفاقی جامعہ اردوکے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمدکی ڈاکٹر اسلم فرخی کے انتقال پرتعزیت

جمعرات 16 جون 2016 15:10

کراچی ۔ 16 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون۔2016ء) وفاقی جامعہ اردو کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمداور رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم نے معروف ادیب ،محقق ، جامعہ کراچی کے سابق استاد، جامعہ اردو کی سینٹ کے سابق رکن اور شعبہ تصنیف وتالیف کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر اسلم فرخی کے انتقال پرنہایت افسوس اور رنج کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسلم فرخی کی وفات سے ادب اور تعلیم کی دنیا میں جو خلا پیدا ہوا ہے اسے عرصہ دراز تک پر نہیں کیا جاسکے گا۔ انہیں ان کی ادب اور تصوّف میں خدمات پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ادیب ہونے کے علاوہ انہوں نے براڈکاسٹنگ کے شعبے میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دیں۔وفاقی جامعہ اردو میں تعلیم اور تحقیق کی ترقی میں انہوں نے گراں قدر مشورے دیئے جن پر عمل درآمد کرکے جامعہ کے متعدد شعبوں کی کارکردگی میں اضافہ ہوا۔اللہ ان کے لواحقین، اہل علم، ہزاروں شاگردوں اور احباب کو اس افسوس ناک موقع پر صبر دے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔