پسندکی شادی کوئی جرم نہ تھا ، ڈکیت بھائی کے ہاتھوں شوہرکے قتل کے بعد بیوی نے بھی خودکو گولی مار کرخودکشی کرلی
ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 14:58
چیچہ وطنی۔۔(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جون 2016ء) ۔۔ پسندکی شادی کوئی جرم نہ تھا ، ڈکیت بھائی کے ہاتھوں شوہرکے قتل کے بعد بیوی نے بھی خودکو گولی مار کرخودکشی کرلی، مقتولہ شدید زخمی حالت میں ڈیڑھ گھنٹے تک ہسپتال میں تڑپتی رہی کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا ، پولیس کے مطابق گاوٴں 22،چودہ ایل میں غلام حیدر کاٹھیہ نے چار ماہ قبل علاقے کے بدنام ڈکیت صابر کاٹھیہ کی ہمشیرہ نسرین بی بی سے پسند کی شادی کی تھی جس پر ڈاکو اور اسکے ساتھیوں نے غلام حیدر کے گھر کو نذر آتش کردیا تاہم وہ اپنی بیوی کے ہمراہ بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا،برادری کے افراد نے فریقین میں مصالحت کروا دی جس پرغلام حیدر اور اسکی بیوی واپس گاوٴں آکر دوبارہ اپنے گھر میں رہنے لگے تاہم اشتہاری ملزم صابر ڈکیت نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بہن کے گھر میں زبردستی گھس کر بہنوئی غلام حیدر کو موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم قریب ہی چارپائی پر لیٹی ہوئی اپنی بہن کو چھوڑ دیا،مقتول کی تدفین کے کچھ ہی دیر بعد اسکی بیوی نسرین نے بھی پستول سے خود کوگولی مار لی جسے شدید زخمی حالت میں تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا اور مضروبہ ڈیڑھ گھنٹہ تک تڑپتی رہی جس سے اسکی موت واقع ہوگئی، متوفیہ نے اپنے نزعی بیان میں کہا کہ وہ اپنے شوہر کی محبت میں دنیا سے جارہی ہے، بھائی صابر نے میرے شوہر کو قتل کرکے اچھا نہیں کیا میں اکیلی دنیا میں کیا کرونگی، پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لڑکی کی میت بھی تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردی ہے، ملزم صابر کو ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، پسند کی شادی افسوسناک انجام پورے علاقہ میں موضوع بحث بنا ہوا ہے اورواقعہ سے گاوٴں میں خوف وہراس کی فضا بھی دیکھنے میں آئی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.