پولیس نے دو سال قبل دربار حضرت بابا فرید معسود گنج شکر سے بردہ فروشوں کے ہاتھوں اغوا کی جانے والی لڑکی کو سندھ کے ضلع گھوٹکی سے برآمد کر لیا

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 14:58

پاکپتن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جون 2016ء) پولیس نے دو سال قبل دربار حضرت بابا فرید معسود گنج شکر سے بردہ فروشوں کے ہاتھوں اغوا کی جانے والی لڑکی کو سندھ کے ضلع گھوٹکی سے برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی شاہدہ نورین نے بتایا کہدربار حضرت بابا فرید معسود گنج شکر سے محلہ شاہد نگر پاکپتن کی رہائشی عائشہ بی بی جو لنگر پکانے والی خاتون انور بی بی کی بیٹی ہے دربار سے 16مئی 2014 کو ملزمہ تسمیہ بی بی اور ملزم سکندر کے ہمراہ اغوا کیا ۔

جس پر ہائی کورٹ نے سوموٹر ایکشن لیتے ہوئے پولیس کواغوا ہونے والی لڑکیاں برآمد کر نے حکم دیا گیا۔جس پر پولیس اپریل2015 میں سندھ سے پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی سات لڑکیاں برآمد کیں۔ان لڑکیوں کو جسم فروشی پر مجبورکیا جاتا تھا۔ دو سال کے بعد مغویہ عائشہ بی بی کو سندھ کے ضلع گھوٹکی سے برآمد کیا گیا ملزموں نے اس کو تین لاکھ تیس ہزار میں فروخت کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :