مزاحیہ ڈرامے بلبلے میں مومو کے کردار کو پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی پسند کیاجانے لگا

جمعرات 16 جون 2016 14:57

مزاحیہ ڈرامے بلبلے میں مومو کے کردار کو پاکستان کے علاوہ بھارت میں ..

ممبئی ، کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جون۔2016ء) کامیاب مزاحیہ ڈرامے ’بلبلے‘ میں ’مومو‘ کے کردار کو پاکستان میں تو بے حد پسند کیا ہی جاتا ہے تاہم اب اس کردار کا ہندوستان میں بھی ایک مداح مل گیا ہے۔انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کرنے والے کامیڈین گورو گیرا ’مومو‘ کے بہت بڑے مداح ہیں جس کا اظہار انہوں نے 40 سیکنڈ کی ایک ویڈیو کے ذریعے کیا۔

(جاری ہے)

گورو کا کہنا تھاکہ ’میں مومو کو بے حد پسند کرتا ہوں‘۔واضح رہے کہ ڈرامہ ’بلبلے‘ میں ’مومو‘ کا کامیاب کردار اداکار حنا دلپزیر نے کیا تھا جسے پاکستان بھر میں بے حد پذیرائی ملی۔گورو نے اس ڈرامے میں حنا کی اداکاری کی بے حد تعریف کی، گورو کو اداکارہ کا کام اتنا پسند آیا کہ انہوں نے حنا کا ایک اور مزاحیہ ڈرامہ ’قدوسی صاحب کی بیوہ‘ بھی دیکھنا شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :