امریکی سینیٹ نے پاکستان کیلئے امدادی فنڈ کا بل منظور کرلیا

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کیلئے پاکستان کو 80کروڑ ڈالرملیں گے

جمعرات 16 جون 2016 14:08

امریکی سینیٹ نے پاکستان کیلئے امدادی فنڈ کا بل منظور کرلیا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء) امریکی سینیٹ نے پاکستان کیلئے امدادی فنڈ کا بل منظور کرلیا،بل کے تحت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کیلئے پاکستان کو 80کروڑ ڈالرملیں گے،جس میں سے 30کروڑ ڈالر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی سے مشروط ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی سینیٹ نے قومی دفاعی اخراجات کے نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن بل کی منظوری دے دی ہے جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے نئے مجوزہ فنڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

”پاکستان سکیورٹی انہانسمنٹ آتھرائزیشن“ نامی یہ فنڈ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے قائم کولیشن سپورٹ فنڈ کی مدت پوری ہونے کے بعد قائم کیا گیا ہے، اس فنڈ میں پاکستان کی امداد کو افغانستان میں جاری جنگ سے الگ کر دیا گیا ہے۔بل کے مطابق پاکستان کو 80 کروڑ ڈالر کی جو امداد دی جانی ہے اس میں سے 30 کروڑ ڈالر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :