حکومت دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا ارادہ اور عزم رکھتی ہے ، طاہرہ بخاری

جمعرات 16 جون 2016 13:59

اسلام آباد ۔ 16 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنماء طاہرہ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا ارادہ اور عزم رکھتی ہے ۔جمعرات کوایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کے دو سال پورے ہونے پر ہر شخص سیکورٹی فورسز اور حکومت کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی تعریف کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کی کامیابی کے بعد خطے میں پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہوئی ہے ۔طاہرہ بخاری نے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی اداروں کی کوششوں کے باعث ملک بھر میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے اور رمضان المبارک کا مقدس مہینہ پر امن گزر رہا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات پہلے سے بہتر ہوگئے ہیں اور وہاں ہر شخص بلاخوف زندگی گزار رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں نے آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔