آئی جی بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر کالے شیشے والے گاڑیوں کے خلاف بھر پور کارروائی جاری ہے ،ڈی پی او قلعہ سیف اللہ

جمعرات 16 جون 2016 13:56

کوئٹہ۔ 16 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون۔2016ء)ڈی پی او قلعہ سیف اللہ عابد بلوچ نے کہا ہے کہ آئی جی بلوچستان پولیس احسن محبوب کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں کالے شیشے والے گاڑیوں کے خلاف بھر پور کارروائی شروع کردی گئی ہے اور ضلع بھر میں تمام پولیس اسٹیشنوں کو سختی سے تنبیہ کی گئی ہیں کہ وہ کالے شیشے والے گاڑیوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کریں اگر کسی پولیس اسٹیشن کی حدود میں کالے شیشے والے گاڑیوں کی شکایت موصول ہوئی تو ان کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ”اے پی پی“سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،ڈی پی ا و قلعہ سیف اللہ نے کہا ہے کہ پولیس نے شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے ہیں شہر میں پولیس کے گشت میں اضافہ کردیا ہے جبکہ اہم شہروں اور چوکوں میں پولیس کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ نماز تراویح کے موقع پر شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈی پی ا و نے آئی جی پولیس کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں کالے شیشے والے گاڑیوں کے خلاف بھر پور کارروائی شروع کردی ہے ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی سختی سے نمٹاجائیگا،علاقے میں امن وامان کی بحالی پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔