کوہستان میں انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے گیز تنظیم کے طرف سے میڈیا بریفنگ کا انعقاد

جمعرات 16 جون 2016 13:43

بٹگرام۔ 16 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون۔2016ء) ضلع کوہستان میں انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے گیز تنظیم کے طرف سے مقامی ہوٹل میں میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں مقامی صحافیوں کو انتخابی اصلاحات پر مبنی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ضلعی گروپ برائے انتخابی اصلاحات کے عہدیداروں سمیت معززین علاقہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

گلوبل ایجوکیشن اکنامک اینڈ سوشل ایمپاورمنٹ تنظیم کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نیاز علی خان نے کہا ہے کہ گیز تنظیم نے24 مئی کو ضلع کوہستان کی سطح پر ووٹر لسٹ، انتخابی حلقہ بندیوں اور پولنگ سکیم پر سائنسی بنیادوں پر ایک سروے کروایا جس کی رپورٹ ضلع کوہستان میں کئے گئے 80 گھرانوں کے سروے اور دیگر انٹرویوز کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سروے ضلع میں رائے دہندگان کے اندراج کی موجودہ صورتحال، مستقبل کی انتخابی ضروریات، شہریوں و سیاسی جماعتوں کی حلقہ بندیوں کے عمل اور پولنگ سکیموں کے عمل میں شراکت کیلئے تھا۔

نیاز علی خان نے کہا کہ ضلعی انتخابی اصلاحات گروپ نے موثر انداز سے ضلع کوہستان میں ایڈوکیسی مہم چلائی ہے جس میں متعلقہ ضلع کے ایم این اے اور ایم پی ایز نمایاں پانچ سیاسی جماعتوں سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔ علاوہ ازیں پبلک سیمینار، میڈیا بریفنگ اور ضلع کنونشن کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی آگاہی اور ان کا نقطہ نظر جاننے کیلئے آئی ای سی میٹریل تقسیم کیا گیا۔ ضلعی گروپ انتخابی اصلاحات مطالبہ کرتا ہے کہ ملکی سطح پر انتخابی اصلاحات کی جلد ازجلد قانون سازی کی جائے تاکہ صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن ہو سکے۔