ٹام ہانکس اور عرفان خان ’انفرنو“کی پروموشن کے لئے سنگا پور پہنچ گئے

جمعرات 16 جون 2016 13:04

ٹام ہانکس اور عرفان خان ’انفرنو“کی پروموشن کے لئے سنگا پور پہنچ گئے

سنگا پور۔ 16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون ۔2016ء)بالی وڈ اداکار عرفان خان ہالی وڈ کے سپر سٹار اداکار ٹام ہانکس کے ساتھ کی جانے والی فلم”انفرنو“کی پروموشن مہم پر سنگا پور پہنچ گئے،فلم انفرنو ڈین براؤں کے اسی نام کے ناول پر بنائی گئی ہے اس میں ہانکس کا کردار رابرٹ لنگڈن کا ہے جبکہ عرفان خان ایک کنسورشیم کے سربراہ ہیری سمز کے کردار میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

فلم کی ریلیز 28 اکتوبر کو یو ایس باکس آفس پر کی جائے گی۔