سونم کپور،کرینہ کپور اور سوارا بھاسکر فلم”ویر دی ویڈنگ“میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی

جمعرات 16 جون 2016 13:04

سونم کپور،کرینہ کپور اور سوارا بھاسکر فلم”ویر دی ویڈنگ“میں ایک ساتھ ..

ممبئی۔ 16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون ۔2016ء) بالی وڈ کی فلم پروڈیوسر ایکتا کپور اور ریا کپور نے فلم”ویر دی وڈنگ“کی کاسٹ مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

فلم”ویر دی وڈنگ“میں سونم کپور،کرینہ کپور اور سوارا بھاسکر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی،یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ سونم اور کرینہ کسی فلم میں اکٹھی ہوں ،ذرائع کے مطابق فلم کا مرکزی کردار پہلے سونم کو دیا گیا تھا لیکن کرینہ نے سونم والا کردار ادا کرنے کی ضد کی جس پر سونم نے اپنا کردار کرینہ کو دیدیا،اس فلم میں دونوں بہنیں بنیں گی۔