جوہی چاولہ ماہر نفسیات بنیں گی

جمعرات 16 جون 2016 13:04

جوہی چاولہ ماہر نفسیات بنیں گی

ممبئی۔ ۔ 16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون ۔2016ء) بالی وڈ کی جانی مانی اداکارہ جوہی چاولہ اپنی آنے والی فلم میں نفسیاتی معالج کے کردار میں نظر آئیں گی۔چوہی چاولہ فلم ”ہمیں تم سے پیار کتنا“ میں ماہر نفسیات کا کردار ادا کریں گی اور مرکزی کردار کرن ویر اور پریا بنرجی نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ میں اس فلم میں نفسیات کے ڈاکٹر کے کردار میں نظر آوٴں گی۔میرا کردار فلم میں آگے جا کر آتا ہے جو فلم کا ٹوئسٹ ہوتا ہے۔تاہم یہ پہلی بار نہیں ہے جب جوہی چاولہ کسی فلم میں ایک نفسیاتی معالج کے کردار میں نظر آئیں گی اس سے پہلے بھی وہ ڈیوڈ دھون کی سپر ہٹ کامیڈی فلم”دیوانہ مستانہ“میں ایک ڈاکٹر کا کردار نبھاچکی ہیں۔