روزہ دار اللہ کو بہت محبوب ہوتا ہے اور روزہ داروں کو روز ہ افطار کرانا ثواب کا کام ہے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 13:01

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جون 2016ء) روزہ دار اللہ کو بہت محبوب ہوتا ہے اور روزہ داروں کو روز ہ افطار کرانا ثواب کا کام ہے ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین حضرت قبلہ قاری بلال حنیف چشتی نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا قرآن پاک سے لگاؤ انسان کو گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر حکمت و دانائی اور معاشرہ میں رہنے کے آداب سکھاتا ہے جن کے سینوں میں قرآن پاک محفوظ ہے وہ ہر لحاظ سے بہترین اور افضل ہیں اور ہمیں شب روز اللہ اور رسول اکرم کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے دنیا وآخرت میں کامیابی کے لئے مصروف عبادت رہنا چاہیے انہوں نے کہا قرآن اور صاحب قرآن کت فرامین پر عمل کر نے میں اخروی بھلائی کا حصول ممکن ہے اس لئے سیرت پاک ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

متعلقہ عنوان :