بہت کم سپر اسٹار بامقصد موضوعات پر فلمیں کرتے ہیں ، کرینہ کپور

جمعرات 16 جون 2016 12:50

بہت کم سپر اسٹار بامقصد موضوعات پر فلمیں کرتے ہیں ، کرینہ کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جون۔2016ء) بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ سنیما کے کامیاب اداکاروں میں سے بہت کم ہی ایسے ہیں جو ’اڑتا پنجاب‘ جیسے بامقصد موضوعات پر مبنی فلمیں کرتے ہوں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کا کہنا تھا ’فلم اڑتا پنجاب میں بھلے ہی میرا کردار کافی چھوٹا ہو لیکن اس فلم کا آج کے دور کے حوالے سے ایک مقصد ہے اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہمارے جیسے اداکار اس قسم کے بامقصد موضوعات پر مبنی فلمیں نہیں کرتے‘۔

(جاری ہے)

کرینہ کا مزید کہنا تھا ’سپر اسٹارز کی زیادہ کوشش یہی رہتی ہے کہ وہ کمرشل فلموں میں کام کریں، میں نے خود ایسا بہت کیا ہے‘۔ایک طرف جہاں کرینہ نے خود اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ چھوٹے کردار نہیں کرتیں، وہیں ان کا کہنا تھا کہ فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں دیا جانے والا پیغام اتنا متاثر کن تھا کہ انہوں نے فلم میں مختصر کردار قبول کرلیا۔35 سالہ اداکارہ کرینہ کپور اس فلم میں ایک ڈاکٹر کا کردار کرتی نظر آئینگی۔کرینہ نے انکشاف کیا کہ ’فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں ایک نہایت مضبوط پیغام دیا گیا ہے اور اس میں میرا کردار کافی چھوٹا ہے، لیکن اس کا پیغام کافی اچھا ہے اور میں چاہتی تھی کہ اپنے مداحوں کے لیے کسی اچھے کام کا بھی حصہ بنوں

متعلقہ عنوان :