اکشے کمار کو فلم انڈسٹری میں 25 برس مکمل

جمعرات 16 جون 2016 12:35

اکشے کمار کو فلم انڈسٹری میں 25 برس مکمل

ممبئی ۔ 16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون ۔2016ء) بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے 25 برس ہو چکے ہیں۔ ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیاکشے کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب ان کی اداکاری کے لئے فرنیچر کا لفظ استعمال کیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وقت نے انہیں بہت کچھ سکھایا اور بہت کچھ دیا ہے۔ کرداورں کے انتخاب کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئیاکشے نے کہا کہ پہلے وہ کہانی پسند کرتے ہیں اور پھر کردار کا انتخاب کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اکشے کمار فلم نگری میں ایکشن اور مزاحیہ کرداروں کے حوالے سے مشہور ہیں۔ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہاوٴس فل تھری‘ نے انہیں ایک مرتبہ بھر عروج پر پہنچا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :