جاپانی فنکار اپنے جسموں پر خوفناک ٹیٹو بنوانے سے نہیں ڈرتے

جمعرات 16 جون 2016 12:35

جاپانی فنکار اپنے جسموں پر خوفناک ٹیٹو بنوانے سے نہیں ڈرتے

ٹوکیو ۔ 16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون ۔2016ء) جاپانی فنکار اپنے جسموں پر خوفناک ٹیٹو بنوانے سے نہیں ڈرتے ہیں۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی فنکار اپنے جسموں پر خوفناک ٹیٹو بنوانے کے لیے سیاہ اور سرخ رنگ کا استعمال زیادہ کرواتے ہیں۔ فنکاروں کا کہنا ہے کہ ٹیٹو بنوانے کے لیے سیاہ رنگ سب سے بہتر ہے۔

(جاری ہے)

ٹیٹو بنانے والے ایک مصورکا کہنا ہے کہا فنکار موریسین اور پولینیزثقافت کے ٹیٹو بنوانا پسندکرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ٹیٹو بنانے کے لیے عام طور پرفری ہینڈ سٹائل کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ فری ہینڈ سٹائل میں ٹیٹو بنانا عام طریقے سے ٹیٹو بنانے سے بالکل الگ ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ ٹیٹو بنانے کے بعد ہونے والی چبھن 4 یا 5 روز تک برداشت کرنی پڑتی ہے