جوہی چاوٴلہ فلم میں مختصر کردار کے ساتھ آئٹم سانگ بھی کرینگے

جمعرات 16 جون 2016 12:27

جوہی چاوٴلہ فلم میں مختصر کردار کے ساتھ آئٹم سانگ بھی کرینگے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) جوہی چاوٴلہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی ساوٴتھ انڈین فلم ‘پشپاکا ویمانا’ میں مختصر کردار کے ساتھ ساتھ آئٹم سانگ بھی کریں گی۔بھارتی اخبار کے مطابق جوہی کا کہنا تھا کہ یہ کام ان کیلئے کافی چیلنجنگ ہے۔48 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب انہیں آئٹم سانگ کی پیشکش ہوئی تو ان کا پہلا سوال یہی تھا کہ آخر میں اس میں کیا کام کروں گی؟ میں نے کبھی بھی آئٹم سانگ میں کام نہیں کیا۔

(جاری ہے)

لیکن پھر مجھے سمجھایا گیا کہ آخر فلم میں وہ مجھ سے کیا کروانا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کافی عرصے بعد ڈانس کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ جب مجھے نئے ڈانس سٹیپس کرنے پڑے تو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔خوبروبولی ووڈ حسینہ جوہی چاوٴلہ کا شمار90کی دہائی میں فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ نے ہندی سینما انڈسٹری میں طویل عرصہ گزارا ہے لیکن انہوں نے فنی سفر کے دوران کبھی کوئی آئٹم سانگ نہیں کیا، لیکن اب اداکارہ جلد اس ریکارڈ کو توڑنے جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :