پنجاب کا تاریخی بجٹ صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی نوید ہے، حاجی محمدنعیم صفدر انصاری

جمعرات 16 جون 2016 11:46

قصور۔16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی محمدنعیم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے تاریخ ساز بجٹ دیا ہے ۔عوام دوست ،کسان دوست،متوازن اورترقیاتی بجٹ سے پنجاب میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغا ز ہوگا اورپنجاب کا تاریخی بجٹ صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی نوید ہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم550ارب روپے ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 37.5فیصد زائد ہے۔پنجاب حکومت نے صوبے کے 10کروڑ عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے اربوں روپے مختص کیے ہیں ۔تعلیم ،صحت ،زراعت،پینے کے صاف پانی اورسوشل سیکٹر کیلئے ریکارڈ فنڈز رکھے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدر آمد سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کا دوردورہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ غربت میں کمی،امیراورغریب کے درمیان فاصلے کم کرنے کا باعث بنے گا۔

متعلقہ عنوان :