سکھر سے لاہور جانے والی مسا فر بس اور تیز رفتار ٹرک میں تصادم‘ 8 مسافر موقع پر ہی جاں بحق 45 سے زائد زخمی ہوگئے
میاں محمد ندیم جمعرات 16 جون 2016 09:32
ساہیوال(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16جون۔2016ء) سکھر سے لاہور جانے والی بدقسمت مسافر بس سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجہ میں 8 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 45 سے زائد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔
(جاری ہے)
جاں بحق ہونے والوں میں بس اور ٹرک دونوں کے ڈرائیور بھی شامل ہیں۔
بس میں زخمی مسافروں کا کہنا ہے بس میں مسافروں کی تعداد گنجائش سے کافی زیادہ تھی اور ڈرائیور بس بھی بہت تیز رفتاری سے چلا رہا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ساہیوال میں 134 نائن پل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے بس اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی ، حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 45سے زائد زخمی ہوگئے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.