پاکستان کو اب آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہی، ٹیکس میں 60فیصد اضافہ ہواہے، ایمرجنگ مارکیٹس درجہ حاصل کرنے کیلئے آج کا دن بہت اہم اور تاریخی ہے

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب

بدھ 15 جون 2016 21:06

پاکستان کو اب آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہی، ٹیکس میں 60فیصد اضافہ ہواہے، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایمرجنگ مارکیٹس درجہ حاصل کرنے کیلئے آج کا دن بہت اہم اور تاریخی ہے، اب پاکستان کو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہی اور ٹیکس میں 60فیصد اضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنگ مارکیٹس کا درجہ حاصل کرنے کے حوالے سے آجکا دن تاریخی ہے،پاکستان کو اب آئی ایم ایف کی ضرور ت نہیں رہی اور ٹیکس محصولات میں60%اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہا کہ کھویاہوا مقام حاصل کرنے پر پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ میثاق جمہوریت کی طرز پر اقتصادی شعبے میں معاشی میثا ق بھی ضروری ہے۔