پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3 فیصد اضافے کے بعد ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
بدھ 15 جون 2016 20:55
کراچی ، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جون ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3 فیصد اضافے کے بعد ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔کاروبار میں تیزی کا رجحان ایم ایس سی آئی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ انڈیکس کی کیٹیگری میں شامل کرنے بعد دیکھنے میں آیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کے ایس ای 100 انڈیکس 865.68 پوائنٹس یا 2.3 فیصد اضافے کے بعد 38 ہزار 383.43 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
31 مارچ 2015 کے بعد ایک دن میں انڈیکس میں ہونے والا یہ سب سے زیادہ اضافہ ہے اور رواں برس ایشیا کی بہترین کارکردگیوں میں سے ایک ہے۔بروکرز اس صورتحال سے مطمئن دکھائی دے رہے ہیں ماہر اقتصادیات سعد ہاشمی کہتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی درجہ بندی میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ 2008 میں آنے والے مالی بحران کے دوران ایم ایس سی آئی نے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس کی فہرست سے نکال دیا تھا جس کے بعد مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد متذلزل ہوگیا تھا۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ درجہ بندی بہتر ہونے کے بعد بڑی کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حبیب بینک کے شیئرز کی قیمت 3.83 فیصد اضافے کے بعد 191.30 روپے تک پہنچ گئی جبکہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) کی فی شیئر قیمت 2.95 فیصد اضافے کے بعد 146.60 روپے ہوگئی۔تحقیقاتی اداروں نے تخمینہ لگایا ہے کہ درجہ بندی میں بہتری کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگا۔واضح رہے کہ ایم ایس سی آئی امریکی ادارہ ہے جو اسٹاک مارکیٹ انڈیکسز کا جائزہ لے کر درجہ بندی جاری کرتا ہے اور سرمایہ کار اس کی درجہ بندی کو اہمیت دیتے ہیں۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سہیل نے بتایا کہ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر بھروسہ بڑھے گا کیوں کہ اب پاکستان بھی اس پوزیشن پر آگیا ہے جہاں بھارت، ملائیشیا اور انڈونیشیا موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بینکنگ، سیمینٹ، توانائی اور فرٹیلائزر کے شعبے سے وابستہ اسٹاکس کو ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا تھا۔کیمیکلز اور فارماسیوٹیکل اسٹاکس کو بہتر کارکردگی کے باوجود شامل نہیں کیا جائے گا۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.