انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے سستاہوکر 104 روپے 55 پیسے پر آگیا

بدھ 15 جون 2016 20:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جون ۔2016ء) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے سستاہوکر 104 روپے 55 پیسے پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر10 پیسے مہنگا ہوکر105 روپے 20 پیسے ہوگیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ڈیلرز کے مطابق تین روز کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے ۔گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 104روپے 68 پیسے پر آگیا تھا تاہم کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 14 پیسے کمی سے 104 روپے 55 پیسے پر آگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 105 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :