لاکھوں ڈالر کی غیرقانونی طور پر بیرون ملک سمگلنگ میں ملوث ملزمہ ایان علی کی دوبئی فرارکی کوشش ناکام بنادی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 15 جون 2016 19:03

لاکھوں ڈالر کی غیرقانونی طور پر بیرون ملک سمگلنگ میں ملوث ملزمہ ایان ..

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15جون۔2016ء) وفاقی وزارت داخلہ نے لاکھوں ڈالر کی غیرقانونی طور پر بیرون ملک سمگلنگ ملزمہ ایان علی کی دوبئی فرارکی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ”اردوپوائنٹ“کو ذرائع سے موصول ہونے والی سی سی ٹی وی تصاویرکے مطابق ایان علی اپنے سفری دستاویزات لیکر کراچی ایئرپورٹ پر کھڑی ہیں -تاہم امیگریشن حکام نے انہیں سفرکرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئیں - وفاق نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر 5لاکھ ڈالرز غیرقانونی طور پر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش میں ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی-تاہم حکومت پنجاب نے ایان علی کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کیلئے وزارتِ داخلہ کو ریفرنس بھیج دیا جس پر وزارت داخلہ نے ایک نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ریفرنس مقتول کسٹم انسپکٹراعجازمحمود کی بیوہ کی دائر رٹ کے جواب میں بھیجا گیا،رٹ میں ایان علی کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی استدعا کی گئی تھی،مقتول کی بیوہ نے بھی عدالت سے ایان علی کانام ای سی ایل پرڈالنے کی استدعاکی تھی۔وفاقی وزارت داخلہ نے کسٹم انسپکٹراعجازمحمود کی بیوہ کی درخواست پر ایان علی کا نام کسٹم انسپکٹراعجازمحمود قتل کیس میں ای ایل سی میں ڈالنے کا حکم جاری کردیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگا-ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کا نیا حکم نامہ ایان علی کے کراچی ایئرپورٹ پہنچے کے بعد فیکس کے ذریعے امیگریشن حکام کو موصول ہوا- ایان کے وکیل ان کے ہمراہ ایئرپورٹ پر موجود تھے جنہوں نے انہیں ملک سے باہر بھجوانے کے حوالے سے مکمل تیاری کی ہوئی تھی۔

انہیں پرواز ای کے 609 سے پونے8بجے دبئی روانہ ہونا تھا۔

لاکھوں ڈالر کی غیرقانونی طور پر بیرون ملک سمگلنگ میں ملوث ملزمہ ایان ..