چین کی لائٹ انڈسٹری کے منافع میں 2015ء میں 7.57فیصد کا اضافہ

بدھ 15 جون 2016 16:03

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء ) چین کی لائٹ انڈسٹری 2015ء میں بتدریج فروغ پذیر رہی ، اہم کارخانوں کا مجموعی منافع 7.57فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھ کر 1.49ٹریلین یوآن (225.75بلین امریکی ڈالر ) ہو گیا ۔یہ بات بدھ کو جاری کئے جانے والے سرکاری اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

فوڈ مینوفیکچرنگ ، پلاسٹک پروڈکشن اور شراب سازی پیداوار میں سرفہرست رہی اور منافع بالترتیب 180بلین ،130بلین اور 100بلین یوآن سے بڑھ گیا ۔

یہ بات چین نیشنل لائٹ انڈسٹری کونسل کی سالانہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے ۔لائٹ انڈسٹری میں اہم مصنوعات مجموعی بر آمدی حجم 2015ء میں مجموعی قومی برآمد حجم کا 26.3فیصد رہا ۔ جو کہ رپورٹ کے مطابق2014ء میں رجسٹرڈ کئے جانیوالے سے 25فیصدزیادہ ہے ، چمڑے کی مصنوعات اور فٹ ویئر کی مجموعی برآمدات کا 14.8فیصد رہا ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شراب ،سیرامک مصنوعات اور بیٹری کی برآمدات میں اضافہ ہوا ۔

متعلقہ عنوان :