موسم گرما میں پھلدار پودوں کو زیادہ درجہ حرات اور گرم ہوا سے محفوظ بنانے کیلئے ان کی مناسب نگہداشت کی ہدایت

بدھ 15 جون 2016 15:38

فیصل آباد۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء)ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ باغبان گرمیوں میں چھوٹے پودوں کو ہفتہ میں دوبار جبکہ بڑے پودوں کو8 سے 10 دن وقفہ سے پانی لگائیں جبکہ رواں ماہ کے دوران پھل دار پودوں کے تنوں کو نیلے تھوتھے و چونے کے محلول سے سفید ی کرکے تنے کوگرمی کے مضر اثرات سے محفوظ بھی بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ باغبان موسم گرما میں پھلدار پودوں خصوصاً چھوٹے پودوں کو زیادہ درجہ حرات اور گرم ہوا سے محفوظ بنانے کیلئے ان کی مناسب نگہداشت کریں ۔ انہوں نے بتایاکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں جون سے جولائی کے درمیان سخت گرمی پڑتی ہے اورگرم ہواؤں و لو کے اثر سے چھوٹے و بڑے پودوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے لہٰذا باغبان پھل دار پودوں کو گرمی کے اثرات سے محفوظ کرنے کیلئے پودوں کے گھیرے میں ہلکی گوڈی کرکے سطح زمین کو چار سے چھ انچ گھاس کی موٹی تہہ سے ملچنگ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نرسری سے نئے پودے لاتے وقت اس بات کا خیال رکھاجائے کہ پیوند کی اونچائی 12سے 15 انچ ہوانہوں نے کہاکہ باغبان باغوں کے گرد جامن ،کچنار، تخمی آم اور بیر ہوا توڑ باڑکے طورپر کاشت کریں نیز چھوٹے پودوں کو گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے سرکنڈا یا پرالی سے ڈھانپ دیں ۔