کاشت کا ر بہار یہ مونگ کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بر وقت اقداما ت کریں، ز رعی ماہرین

بدھ 15 جون 2016 15:37

سلانوالی۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء) ز رعی ماہرین نے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ و ہ بہار یہ مونگ کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کا باغور معائنہ کرتے رہیں اورفصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے بر وقت اقداما ت کریں۔ مونگ کی بیماریوں میں پتوں کا چڑمڑ وائر س، مو ذیک پتوں کی دھبے دا ر بیماری، تنے اور جڑوں کا گلنا، پودوں کا سوکھنا اور کو ڑ ھ پن شامل ہیں۔

پتوں کا چڑ مڑ وائر س بیمار پودے سے صحت مند پود ے تک تیلے کے ذریعے منتقل ہوتا ہے ۔پتوں کی دھبے دار بیماری کے حملے سے پتوں اور چھوٹی ٹہنیوں پر دھبے نمودار ہوتے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑے او ر گہرے بھور ے رنگ کے ہوجاتے ہیں اوربڑھوتر ی متاثر ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

موذیک کا و ا ئر س سفید مکھی کے ذریعے پھیلتا ہے ،موذیک کے حملہ سے پتوں پر پیلے رنگ کے دھبے ظاہرہوتے ہیں جس سے کلوروفل کی کمی ہوجاتی ہے اور پو د ے اپنی خورا ک نہیں بناسکتے جس سے پیداوارمتاثرہوتی ہے ۔

پودے کے سوکھنے کی بیماری پیداوار میں کمی کا با عث بنتی ہے ۔تنے اور جڑوں کے گلنے کی بیماری سے متاثر ہ پودے کی جڑیں اور تنا گل جاتے ہیں اور پودا سو کھ جاتا ہے۔ زرعی ماہرین نے کاشت کارو ں کو سفارش کی ہے کہ وہ مونگ کی فصل پر ان بیماریوں کے نظر آتے ہی کھیت سے بیمار پودوں کو نکا ل کر تلف کردیں۔ سفید مکھی اور تیلے کو بر وقت کنٹرو ل کریں۔ حملہ شدید ہونے کی صورت میں کیمیائی تدار ک کیلئے مناسب زہریں سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :