کرغز حکومت کا سونے کی آمدنی میں اضافے کیلئے غیر ملکی فرم پر دباؤ میں اضافہ

بدھ 15 جون 2016 15:33

بشکک ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء) کرغزستان کی حکومت نے سونے کی کان سے آمدنی میں اضافے کیلئے غیر ملکی فرم پر دباؤ میں اضافہ کردیا۔

(جاری ہے)

صدر المازبیک عطامبایوف نے سرکاری پراسیکیوٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ کینیڈا کی فرم سینٹرا گولڈ کے زیر اہتمام کمٹور گولڈ مائن سے زیادہ سے زیادہ پیداوار اور آمدنی کے حصول کیلئے ماضی میں ہونے والے معاہدے کا بغور جائزہ لے کر بہتری کا راستہ تلاش کریں۔کرغز حکومت اور فرم کے درمیان آمدنی بارے تنازعے کے باعث سونے کا پیداواری عمل بند ہے۔صدر نے کہا کہ جو گولڈ مائن ملک کی سب سے زیادہ آمدنی کی حامل ہونی چاہیے تھی وہ عوام کے سامنے ایک بڑے سکینڈل کے طور پر کھڑی ہے۔