پنجاب بجٹ میں دس سے زائد ملازمین والی فیکٹریوں،ڈیلرز و ڈسٹری بیوٹرز پر ٹیکس اضافی بوجھ ہے‘ راجہ وسیم حسن

بدھ 15 جون 2016 15:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جون ۔2016ء ) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے پنجاب حکومت کے بجٹ میں دس سے زائد ملازمین والی فیکٹریوں، ڈیلرز،ڈسٹری بیوٹرز و اداروں پر ٹیکس کو اضافی بوجھ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت زراعت کے شعبہ میں تو رعائیتیں اور مراعات دے رہی ہے جبکہ تاجر و صنعتکار برادری جو ایمانداری سے ٹیکس ادا کرکے حکومتی آمدنی میں اضافہ کرتے ہیں ان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس و دیگر ٹیکسوں کی موجودگی میں مذکورہ ٹیکس کا کئی جواز نہ ہے اس لیے مذکورہ ٹیکس واپس لیا جائے حکومت ٹیکس دینے والے افراد پر مزید ٹیکس عائد نہ کرے بلکہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیلئے اقدامات کرے اور ان افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو بالکل بھی ٹیکس ادا نہیں کررہے تاکہ حکومت کی آمدنی میں بھی اضافہ ہواور جو لوگ ایمانداری سے ٹیکس اداکررہے ہیں ان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ بھی نہ پڑے۔