سندھ کے بعد پی کے حکومت نے بھی عوام دشمن بجٹ تشکیل دیکر تصدیق کر دی وہ صرف تنقید کرنا جانتے ہیں‘ خواجہ خاور رشید

بدھ 15 جون 2016 14:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جون ۔2016ء) ایف پی سی سی آئی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے امن وامان کے چےئرمین و سینئر نائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب خواجہ خاوررشید نے کہا ہے کہ کے (سب کو نصیحت خود میاں فصیحت) سندھ کے بعد پی کے حکومت نے بھی عوام دشمن بجٹ تشکیل دے کر اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ عوامی مسائل حل کرنا نہیں صرف تنقید کرنا جانتے ہیں، کسان پیکیج سندھ 5 ارب اور کے پی کے حکومت صرف 1.69 ارب روپے جبکہ پنجاب حکومت نے سب پر بازی لے جاتے ہوئے کسانوں کیلئے 50 ارب مختص کئے ہیں، عمران خان احتساب احتساب کرتے ہیں پہلے کے پی کے کی عوام کو خود جواب دیں کہ گزشتہ مالی سال شروع کئے منصوبے آج تک پایا تکمیل تک کیوں نہیں پہنچے سرد خانے کی نظر ہونے والے منصوبوں میں کمپیوٹرازڈ لینڈ ریکارڈ، جدید پٹوار خانے اور لیگل اینڈ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جوحکومت اپنے صوبے میں خواجہ سراہوں سے وعدہ کرنے کے بعد بھی انکے مطالبات پورے نہیں کر پائی وہ ملک میں انقلاب برپا کرنے کی باتیں کرتی ہے، کے پی کے میں گزشتہ مالی سال شروع ہونے والے اربوں روپے کے منصوبے سرد خانے کی نظر ہو چکے ہیں، پٹوارکلچر میں جدت لانے والے صرف بیانوں سے عوام کو خوش کرتے رہے ہیں عملی میدان میں انکی کارگردگی صفر بٹا صفر ہے، عمران خان کو اب صرف کے پی کے نہیں بلکہ پورے ملک کی عوام کو جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے بھی بجٹ میں بھی عوام دوستی کا ثبوت دیا تھا جس سے تاجر ، نوکری پیشہ افراد یا سرکاری ملازمین نے وفاق اور پنجاب بجٹ تسلی بخش قرار دیتے ہوئے حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا بنیادی مقصد ملک کا ڈھانچہ ازسرے نو تعمیر کرنا ہے اگر ملک کا انفراسٹرکچر بہتر ہوگا تو اس سے کسی ایک تنظیم یا گروہ کا نہیں بلکہ ملک و قوم کا یکساں فائدہ ہے، پنجاب میں جس قدر ترقیاتی بجٹ رواں مالی سال رکھا گیا پہلے کبھی نہیں رکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :