کرپشن کیس ،سابق سیکرٹری بلوچستان مشتاق رئیسانی سمیت اکاؤنٹنٹ کے جسمانی ریمانڈ میں14روز کی توسیع

بدھ 15 جون 2016 14:30

کرپشن کیس ،سابق سیکرٹری بلوچستان مشتاق رئیسانی سمیت اکاؤنٹنٹ کے جسمانی ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء) احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں گرفتار سابق سیکرٹری بلوچستان مشتاق رئیسانی اور اکاؤنٹنٹ اقبال کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 28جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ بدھ کو نیب حکام نے مشتاق رئیسانی کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں دوبارہ نیب عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

(جاری ہے)

عدالت میں سماعت کے دوران مشتاق رئیسانی کی طرف سے بیان میں کہا گیا کہ میری نظر کمزور ہے۔ ڈاکٹر نے ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا ہے اور ایک ہفتے سے نظر کمزوری کا ٹیسٹ نہیں کرایا گیا۔ مشتاق رئیسانی نے کہا کہ میرے اہلخانہ کو ہفتے میں دو بار ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔ احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں گرفتار سابق سیکرٹری بلوچستان مشتاق رئیسانی اور اکاؤنٹنٹ اقبال کے جسمانی ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو اٹھائیس جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :