ٹیوٹا ایکور مین پاور ریسورسزکے تعاون سے سالانہ 3ہزار ماہر افرادی قوت ملائشیاء بھجوائے گی، معاہدہ طے پا گیا

بدھ 15 جون 2016 13:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جون ۔2016ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) ایکور مین پاور ریسورسزکے تعاون سے سالانہ 3ہزار ماہر افرادی قوت ملائشیاء بھجوائے گی، اس سلسلے میں دونوں اداروں کے مابین باقاعدہ معاہدہ ہو گیا، مفاہمتی یادداشت پر چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایکور مین پاور ریسورسزچوہدری فرحان نے دستخط کئے۔

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی اور دیگر ٹیوٹا افسران موقع پر موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہاکہ ملائشیاء میں مختلف سیکٹر ز میں ٹیوٹا کے فارغ التحصیل نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے ایکور مین پاور سلوشن تعاون کرے گی۔ماہر افرادی قوت کو مختلف شعبوں بشمول کنسٹرکشن ، ایلومینیم فیبریکیٹر، فٹر، جنرل ورکرز، ہاسپٹیلیٹی اور دیگرشعبوں میں روزگارفراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ادارے ملائشیاء اور دیگر ممالک میں افرادی قوت فراہم کرنے کے حوالے سے نصاب بھی تیار کرینگے ۔اس طرح ماہر افرادی قوت بیرون ملک اپنی خدمات فراہم کر کے ملکی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔چیف ایگزیکٹیو آفیسرایکور مین پاور ریسورسزچوہدری فرحان نے اپنے خطاب میں ٹیوٹا کی جانب سے اپنے فارغ التحصیل نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے کئے جانے والے اقدمات کو سراہا۔ٹیوٹا کے ساتھ تعاون ملائشیاء میں صوبہ پنجاب کی ماہر افرادی قوت کو روزگار کی فراہمی اور انہیں اپنی قابلیت کو ثابت کرنے میں مدد گار ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ ملائشیاء میں ٹیوٹا پاس آؤٹس کو روزگار کی فراہمی کیلئے بھرپور تعاون کرے گا۔

متعلقہ عنوان :