کراچی: ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 جون 2016 13:23

کراچی: ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 جون 2016ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنا نام ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) سے خارج کرنے کی درخواست دے رکھی تھی۔

(جاری ہے)

جس پر سندھ ہائی کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔ دوسری جانب امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان آج کسی بھی وقت دبئی رانہ ہو جائیں گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ماڈل ایان علی نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے سے قبل ہی دبئی کا ٹکٹ بُک کروا رکھا تھا تاہم اب سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد وہ کسی بھی وقت دبئی روانہ ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :