جاپانی سٹاک مارکیٹ میں تیزی

بدھ 15 جون 2016 13:23

ٹوکیو ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء) جاپانی سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ جاپانی و امریکی مرکزی بینکوں کی جانب سے پالیسی اعلانات کے انتظار میں سرمایہ کاروں کی محتاط سرگرمیاں ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کا نکی۔225 انڈیکس ،جس کا آغاز مندی سے ہوا ،وقفے تک 114.26 پوائنٹس (0.72 فیصد) بڑھ کر 15973.26 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 10.76 پوائنٹس (0.85 فیصد) بڑھنے کے بعد 1282.69 پوائنٹس پرآگیا۔

متعلقہ عنوان :