این ایچ اے نے شاہراہ ریشم سمیت تمام شاہرات پر نئے سی این جی سٹیشنوں اور پٹرول پمپوں کی تعمیر پر پابندی عائد کر دی

بدھ 15 جون 2016 13:03

ایبٹ آباد۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے شاہراہ ریشم، اقتصادی راہداری روٹ سمیت دیگر قومی شاہرات پر نئے سی این جی سٹیشنوں اور پٹرول پمپس کی تعمیر کیلئے این او سی دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ملک بھر سمیت ہزارہ ڈویژن میں شاہراہ قراقرم اور پاک چین کوریڈور کنارے ہر قسم کی نئی تعمیرات اور پٹرول پمپ سی این جی سٹیشنوں کی تعمیر پر مکمل پابندی عائد کر کے این او سی جاری کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور اس سلسلے میں تمام ریجنل دفاتر کومراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :