سوزوکی کمپنی نے چین کو بھیجی گئی 288گاڑیاں واپس منگوا لیں

بدھ 15 جون 2016 12:38

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء) جاپانی کمپنی سوزوکی نے چین بھیجی گئی 288سوفٹ گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں ، ان گاڑیوں کے بریک کلپرز میں خرابی سامنے آ گئی تھی۔

(جاری ہے)

چین کے مقامی حکام کے مطابق یہ گاڑیاں 2014ء اور 2015ء کے دوران چین کے لئے تیار کی گئی تھیں لیکن جب یہ گاڑیاں چین پہنچیں تو چین کے کوالٹی چیک کرنیوالے ادارے نے ان کا معائنہ کیا جس پر ان کے بریکوں میں خرابی سامنے آئی کیونکہ بریک لگانے پر گاڑی کی لائٹیں روشن نہیں ہوتی تھیں جس پر چینی حکام نے سوزوکی کمپنی کو صورتحال سے آگاہ کیا اور کمپنی نے یہ گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں اور ان کے خراب پرزوں کی جگہ بلا قیمت نئے پرزے لگانے کا کام شروع کر دیا ہے ، گاڑیوں کی واپسی جون کو شروع ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :