صوبے میں کہیں پر بھی غیراعلانیہ یا اضافی لوڈشیڈنگ نہیں ،پیسکو

بدھ 15 جون 2016 11:33

پشاور۔15جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء) شدید گرمی کی جاری لہر کی وجہ سے برقی آلات کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، جس سے بجلی کا ترسیلی نظام شدید اوورلوڈنگ کا شکار ہو کر باربارٹرپ کرجاتا ہے،بعض اوقات لائن پر ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے بھی بجلی کی فراہمی میں تعطل واقع ہوتا ہے، پیسکوکارکنان سخت موسمی حالات اور گرمی کے باوجود مسلسل کام کرکے دورکرکے بجلی کی فراہمی کم سے کم وقت میں بحال کردیتے ہیں،اس موسم میں باہرنکلنا سخت تکلیف دہ ہے وہاں پیسکو کے محنتی کارکنان تپتی دھوپ میں کھمبوں پر چڑھ کر مرمتی کام سرانجام دے رہے ہیں اورعوام کو بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لئے اپنی جان بھی قربان کردیتے ہیں․ ان دونوں وجوہات کی وجہ سے بجلی بندش کو لوڈشیڈنگ نہیں سمجھنا چاھئے․ پیسکو واضح کرتا ہے کہ صوبہ میں کہیں پر بھی شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی نہ ہی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے․ اور جہاں پر بھی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے تو وہ شیڈول کے مطابق اوران علاقوں میں لاسز اور ریکوری کی مجموعی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہے․رمضان المارک میں پسکو نے تقریبا 95% علاقوں میں صارفین کو سحری اورافطاری اورتراویح کے اوقات میں بجلی فراہمی جاری رکھی ہوئی ہے ․ اس مقصد کے لئے انڈسٹریل صارفین کو بجلی کی فراہمی شام 7 بجے سے سحری 3.30 بجے تک بندکرکے وہ بجلی گھریلوصارفین کو بجلی فراہم کی جاتی ہے․کیونکہ گھریلوصارفین ہماری پہلی ترجیح ہیں․پیسکو یہ واضح کرتا ہے کہ شدیداوورلوڈنگ کی وجہ سے بعض اوقات فیڈرز ٹرپ کرجاتے ہیں ․ یا گرڈ پر کوئی فالٹ پیدا ہوجاتا ہے․ جس سے بجلی فراہمی میں عارضی تعطل پیدا ہوتا ہے پیسکو کارکنان فوری طورپر نقص دورکردیتے ہیں اور صورتحال میں بہتری آنے پر بجلی بحال ہو جاتی ہے․ پیسکو کارکنان شدیدگرمی میں دن اوررات کی تمیز کئے بغیر بجلی فراہمی کو بحال رکھنے کے لئے تمام ترکوششیں کررہے ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :