اب Internet استعمال ہوگا یا internet؟ فیصلہ ہوگیا
امین اکبر منگل 14 جون 2016 22:53
1970 کے عشرے کے شروع سے ہی انٹرنیٹ کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی انٹرنیٹ کے معیارات متعین کرنے والے ادارے اور ٹیکنیکل انفراسٹرکچر کے ادارے انٹر نیٹ کے Internet ہی لکھتے آتے ہیں، یعنی انٹرنیٹ کے پہلے حرف آئی کو بڑے حروف میں لکھا جاتا ہے۔ انگریزی میں انٹرنیٹ اب تک بطور اسم خاص(Proper noun) کے استعمال ہوتا آیا ہے۔ تاہم اب بہت سی امریکی نیوز ایجنسیوں نے Internetکو internet لکھنا شروع کر دیا ہے۔
، یعنی اب انٹرنیٹ کا پہلا حرف بڑے حروف میں نہیں لکھا جاتا۔ایسوسی ایٹڈ پریس نے 1 جون سے Internet کو internetلکھنے کے اپنے فیصلے پر عمل درآمدشروع کردیا ہے۔اس کے فوراً بعد نیویارک ٹائمز اور وال سٹریٹ جرنل بھی انٹرنیٹ کے آئی کو چھوٹے حروف میں لکھ رہے ہیں۔ برطانیہ میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے ادارے بھی پچھلے کچھ سالوں سے انٹرنیٹ کے آئی کو چھوٹے حروف میں لکھ رہے ہیں۔
(جاری ہے)
ویبسٹر کی نیوورلڈ کالج ڈکشنری میں بھی اب انٹرنیٹ کے آئی کو چھوٹے حروف میں لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اے ایف پی سٹائل گائیڈ میں انگریزی میں انٹرنیٹ کے آئی کو بڑے حروف میں اور فرانسیسی میں چھوٹے حروف میں لکھنے کا کہا گیا ہے، لیکن امریکی میڈیا کے internet استعمال کرنے سے شاید اے ایف پی بھی اب internet ہی استعمال کرنے لگے۔
انٹرنیٹ کو internet کے طور پر لکھنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ روزمرہ زندگی میں بہت زیادہ استعمال ہونے والا لفظ ہے، اس لیے اسے چھوٹے حروف میں ہی لکھنا چاہیے۔
آکسفورڈ انگلش ڈکشنری میں ابھی تک انٹرنیٹ کوIکے ساتھ استعمال کیا جا رہا ہے۔ تاہم آکسفورڈ انگلش ڈکشنری انٹرنیٹ لفظ کےا ستعمال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اگر آئندہ چند ماہ میں انٹرنیٹ کا بڑے پیمانے پر استعمال iکے ساتھ جاری رہا تو آکسفورڈ انگلش ڈکشنری میں بھی اسے تبدیل کر دیا جائے گا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
-
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.