نوازشریف سے سمجھوتہ ہو گا،نہ ہی کوئی رعایت برتی جائے گی۔بلاول بھٹو
نواز شریف کا احتساب پوری قوم اور اپوزیشن چاہتی ہے اب نواز شریف بھاگ نہیں سکتے،مفاہمت حکومت سے نہیں بلکہ اپوزیشن سے ہو گی۔چئیر مین پیپلز پارٹی نے حتمی پارٹی پالیسی جاری کردی
سمیرا فقیرحسین منگل 14 جون 2016 13:00
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جون 2016ء) :پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی قائدین کو حتمی پالیسی جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے کوئی سمجھوتہ ہو گا اور نہ ہی کوئی رعایت برتی جائے گی،نواز شریف کا احتساب پوری قوم اور اپوزیشن چاہتی ہے اب نواز شریف بھاگ نہیں سکتے۔
(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کے ساتھ پارلیمانی فورم پر بات نہ بنی تو عوام کے پاس جائیں گے۔
انہوں نے پارٹی رہنماوں کوہدایت کی ہے کہ مفاہمت حکومت سے نہیں بلکہ اپوزیشن سے ہو گی۔ اپوزیشن جو بھی مشترکہ فیصلہ کرے گی پیپلز پارٹی اس میں سب سے آگے کھڑی ہو گی۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت اگر اپوزیشن کے ٹی او آرز نہ مانے تو اپوزیشن ڈٹ جائیں، پارٹی چئیر مین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز کو نہ مان کر دوسرا راستہ اختیارکرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.