بار ایسوسی ایشن کا طفیل متو کو شہادت کی برسی پر شاندار خراج عقیدت

منگل 14 جون 2016 12:53

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جون ۔2016ء)مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے طفیل متو کو ان کی چھٹی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین کی انصاف کے لیے لڑائی میں برابر شریک رہنے کا عزم دہرایا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرینگر سے جاری ایک بیان میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 11جون 2010کو بھارتی پولیس کی شیلنگ سے شہید ہونے والے کمسن طالب علم طفیل متو کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ طفیل متوکے والدین کی طرف سے جاری انصاف کی لڑائی میں وہ ان کے ساتھ ہیں اور ایسوسی ایشن کا ہر رکن طفیل متو کے لواحقین کے ساتھ کھڑا ہے۔بارایسوسی ایشن نے راجوری میں بھارتی پولیس کی جانب سے ایڈوکیٹ شوکت احمد ٹھاکر کے خلاف کیس دائر کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ بار نے اپنے ساتھی مرحوم سراج الدین ایڈوکیٹ کو بھی ان کی پہلی برسی خراج عقیدت پیش کیاہے۔