بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک خاتون سمیت دو کشمیری شہید

منگل 14 جون 2016 12:53

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جون ۔2016ء)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سرینگر جموں ہائی وے پر ایک خاتون سمیت دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے شاہراہ پر ضلع اودھمپورمیں کد کے قریب تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک مسافر بس کو روک کر تنویر احمد نامی نوجوان اور ایک خاتون کو شہید کردیا۔

وہ سرینگر سے جموں جانیوالی بس میں سفر کر رہے تھے ۔ ایک عینی شاہد نے ٹیلی فون پر میڈیا کو بتایا کہ بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں نے بس کو روک کر تنویر احمد اور ایک خاتون کو قتل کردیا جبکہ اس دوران بس پر سوار ایک بچے سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ادھر بھارتی حکومت نے جموں میں پیرا گلائیڈنگ سمیت متعدد فضائی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔