لاہور: لڑکی کو زندہ جلانے کا معاملہ، ماں کا شریک جرم ملزم انیس گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 جون 2016 11:13

لاہور: لڑکی کو زندہ جلانے کا معاملہ، ماں کا شریک جرم ملزم انیس گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جون 2016ء): لاہور میں غیرت کے نام پر لڑکی کو زندہ جلانے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنی مرضی سے شادی کرنے والی لڑکی زینت کو اس کی والدہ اور بھائی نے تشدد کر کے نذر آتش کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

مقتولہ کی والدہ نے پولیس حراست میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود اپنی بیٹی کو زندہ جلایا اس فعل میں میرے ساتھ کوئی شریک نہیں ہے۔ تاہم پولیس نے مقتولہ کے مفرور بھائی کی تلاش جاری رکھی جسے اب گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم انیس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق انیس نے اپنے جُرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔