ملیے مونیک سے۔ دنیا کے سفر کے دوران بھی اس نے اپنے دوست کو تنہا نہیں چھوڑا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 14 جون 2016 10:38

ملیے مونیک سے۔ دنیا کے سفر کے دوران بھی اس نے اپنے دوست کو تنہا نہیں ..

ملیے مونیک سے ۔ مونیک ایک مرغی ہے، جو اپنے فرانسیسی دوست24سالہ گوریک کے ساتھ دنیا کا سفر کر رہی ہے۔ گوریک کو مونیک مئی 2014 میں جزائر کناری میں ملی تھی۔ گوریک کا پہلے خیال تھا کہ ایک بلی کو اپنے ساتھ سفر پر لے جائے مگر پھر اسے خیال آیا کہ بلی کا زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے اس نے مرغی کو ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا۔اس کے بعد سے ہی گوریک اور مونیک اکٹھے کشتی پر دنیا کا سفر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سفر میں مونیک جہاں مونیک کو تنہائی کا احساس نہیں ہونے دیتی ، وہاں کھانے کے لیے انڈے بھی دیتی ہے۔ انڈوں کے بدلےمیں گوریک مونیک کو سرفنگ اور سکیٹ بورڈنگ بھی سکھاتا ہے۔گوریک کا کہنا ہے کہ موسم جیسا بھی ہو، مونیک ہفتے میں 6 انڈے لازمی دیتی ہے۔
گوریک کا کہنا ہے کہ مونیک نے سمندری زندگی کو بڑی آسانی سے اپنا لیا ہے تاہم کبھی کبھار اس کا رویہ خراب ہوجاتا ہے۔
مونیک اور گوریک کے اس سفر کی مزید جھلکیاں نیچے تصویری البم اورویڈیو میں ملاحظہ کریں۔

فرانسیسی نوجوان کا مرغی کے ساتھ دنیا کا سفر

متعلقہ عنوان :