فیس بک صارف نے ایک سال پہلےہی محمد علی ، ڈونلڈ ٹرمپ اور کلب میں 50افراد کے مرنے کی پیش گوئی کر دی تھی۔ حقیقت کیا ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر منگل 14 جون 2016 09:56

فیس بک صارف نے ایک سال پہلےہی محمد علی  ، ڈونلڈ ٹرمپ اور  کلب میں 50افراد ..

ایک فیس بک صارف نے لوگوں کو بے وقوف بنا کر خوب حیران کیا۔ اس کے سٹیٹس سے 60 ہزار سے زیادہ افراد بے وقوف بنے ۔ اس نے ایک سٹیٹس شیئر کیا جس پر پیش گوئی لکھا تھا اور اس کے آگے لکھا تھا کہ 2016 میں پرنس مرجائے گا، محمد علی کلے مر جائے گا، ہرامبی گوریلا مرجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ مرجائے گا، عوامی مقام پر فائرنگ ہوگی اور ہیلری کلنٹن خاتون صدر منتخب ہوجائے گی۔

اس سٹیٹس پر 27دسمبر 2015 کی تاریخ درج تھی۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ کے مرنے کی تو کسی کو فکر نہیں تھی مگر پھر بھی 40ہزار سے زیادہ افراد نے اس پر حیران ہونے کا ری ایکشن دیا۔ بہت سے لوگ اسے واقعتاً کوئی کرامت سمجھے۔
مگر حقیقت یہ ہے کہ پابلو ریئس (Pablo Reyes) نے اپنے پچھلے سال کے ایک سٹیٹس کو ایڈٹ کیا اور اسے دوبارہ شیئر کر دیا۔
فیس بک پر پوسٹ کےدائیں طرف مزیدآپشنز پر کلک کر کے ایڈٹ ہسٹری کو چیک کیا جا سکتا ہے، جن لوگوں نے پابلو کی پوسٹ کی ایڈٹ ہسٹری چیک کی وہ ایک لمحے میں حقیقت تک پہنچ گئے اور باقی حیران ہی ہوتے رہے۔

متعلقہ عنوان :