سب سےبرا رنگ کونسا ہے؟ فیصلہ ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 14 جون 2016 09:01

سب سےبرا رنگ کونسا ہے؟ فیصلہ ہوگیا

قوس قزاح میں 7 رنگ ہوتے ہیں اور کمپیوٹر ڈسپلے میں 16.8 ملین رنگ ہوتے ہیں۔تاہم لوگ اتنے لاکھوں کروڑوں رنگوں میں سےرنگ پسند کرنے کی بجائے بنیادی رنگوں کو استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔کچھ رنگ ایسے ہوتے ہیں، جو آنکھوں کو چبھتے ہیں اور ہمیں پسند نہیں آتے۔

(جاری ہے)


گیکولوجی کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے ایک ایجنسی کو ہائر کر کے اس سے ایک سروے کرایا ہے۔ اس سروے کا مقصد سب سے بدصورت رنگ کا پتہ چلانا تھا۔ سروے کے نتائج کےمطابق دنیا کا سب سے بدصورت رنگ Pantone 448 C (یا opaque couché)ہے۔ آسٹریلوی حکومت اب اس رنگ کو سگریٹ کی پیکیجنگ کے لیے لازمی قرار دے گی۔