افغان فوج نے طورخم بارڈر پر پاکستان کی حدود کے اندر حملہ کیا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی پیر 13 جون 2016 20:13

افغان فوج نے طورخم بارڈر پر پاکستان کی حدود کے اندر حملہ کیا ہے: ڈی جی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جون۔2016ء) ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ افغان فوج نے طورخم بارڈر پر پاکستان کی حدود کے اندر حملہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ادارے آئی ایس پی آر کے سربراہ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ افغان فوج نے طورخم بارڈر پر پاکستان کی حدود کے اندر حملہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

افغان فوج کی جانب سے طورخم بارڈر پر پاکستان میں 37 کلومیٹر کی حدود کے اندر زیر تعمیر بارڈر گیٹ پر حملہ کیا گیا ہے۔

افغان فوج کی جانب سے زیر تعمیر گیٹ پر مسلسل فائرنگ کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے گیٹ کا نقشہ بھی میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے کہ جبکہ یہ بتایا گیا ہے کہ زیر تعمیر گیٹ دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے بہت ضروری ہے۔ گیٹ سے آنے جانے والے تمام افراد کی دستاویزات سختی سے چیک کی جائیں گی۔